بنگلورو،7؍مئی(ایس او نیوز)امسال آئی اے جی سی سرجنس کی سالانہ کانفرنس بنگلور میں5؍ تا7؍ مئی منعقد کی گئی۔ اس سالانہ کانفرنس میں ہندوستان بھر سے500سے زائد ینڈی اسکوپک سرجنس اور ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران ینڈی اسکوپک کی ہول کے 18 لائیو آپریشن کئے گئے اور اس طریقہ علاج سے متعلق ڈاکٹروں کو معلومات فراہم کی گئیں۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران آئی اے جی سی کرناٹک یونٹ کی چیرپرسن ڈاکٹر ودیا بھٹ نے بتایاکہ کرناٹک کے چند بڑے شہروں میں آج خواتین کی ڈلیوری کے لئے ینڈواسکوپک سرجری کو ترجیح دی جارہی ہے اور اس طریقہ آپریشن سے زچہ بچہ کی بہتر صحت کی حفاظت ہورہی ہے ۔ اس3روزہ کانفرنس کے دوران18مریض خواتین کے ہسٹرا اسکوپک اور ینڈی اسکوپک وکی ہول سرجری کو کانفرنس میں حاضر ڈاکٹروں کو معلومات فراہم کرنے لائیو آپریشن کئے گئے۔وہ چاہتی ہیں کہ کرناٹک کے ٹائرٹوشہروں کے اسپتالوں میں بھی اب یہ سہولت فراہم ہو۔ عام آپریشن کے مقابلے اس آپریشن کے لئے15فیصد زائد اخراجات آئیں گے مگر زچہ اور بچہ کی صحت کی زیادہ گیارنٹی بھی رہتی ہے۔ آئی اے جی سی کی گزشتہ سالانہ کانفرنس بھونیشور میں منعقد کی گئی تھی۔ اگلے سال یہ کانفرنس دہلی میں منعقد ہوگی۔ جن اہم ڈاکٹرس نے بنگلور کانفرنس میں لکچرس پیش کئے ان میں ڈاکٹر نندیتا،ڈاکٹر جیوتی، ڈاکٹر منجولا اناگانی، ڈاکٹر شیلا وغیرہ شامل تھیں، اسی طریقہ علاج سے متعلق معلومات اور جانکاری کے لئے ڈاکٹر ودیا بھٹ سے فون نمبر080-26722492پر رابطہ کریں۔